نیب کی یوسف گیلانی کے خلاف مفروری کی کارروائی سے معذرت

پہلے بھی اس قانون کے تحت کارروائی کا کوئی فائدہ نہیں ہوا, قومی احتساب بیورو

پہلے بھی اس قانون کے تحت کارروائی کا کوئی فائدہ نہیں ہوا, قومی احتساب بیورو فوٹو: فائل

لاہور:
قومی احتساب بیورو نے اوگرا اور این آئی سی ایل کرپشن کیسز میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو نوٹسزکی عدم تعمیل کے باوجود مفرورقراردینے کی کارروائی سے معذرت کر لی۔


اس ضمن میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ پہلے بھی اس قانون کے تحت کارروائی کا کوئی فائدہ نہیں ہوا لہٰذا سید یوسف رضا گیلانی کو ان کے وکیل کے ذریعے سے دونوں کیسز میں سوالنامہ بھیج دیا ہے اور ان کے جواب کا انتظار ہے ۔این آئی سی ایل کیس سے پہلے اوگرا کرپشن کیس میں یوسف رضا گیلانی کو نیب نے نوٹس بھیجے تھے لیکن انہوں نے نوٹسزکی تعمیل سے انکارکیا اورموقف اختیارکیاکہ قانون کے مطابق ان کو استثنیٰ ہے اور نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔

سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف رینٹل پاورکیس میں پیش ہوکر نیب کو اپنا بیان ریکارڈکرا چکے ہیں ۔نیب قانون کے تحت نوٹس کی عدم تعمیل پرشق31اے کی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے لیکن گیلانی کے کیس میں نیب نے کارروائی سے معذرت کرلی ہے۔
Load Next Story