کراچی میں ’’ایکسپریس فیملی فیسٹیول‘‘ کا آغاز آج ہوگا
ایکسپو سینٹرمیں ملکی اور غیر ملکی ملٹی نیشنل کمپنیوں نے اپنے اپنے اسٹالز سجادیے
ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیراہتمام ''ایکسپریس فیملی فیسٹیول'' کا آغاز آج ساڑھے دس بجے دن ایکسپوسینٹرکراچی میں ہوگا، فیسٹیول کی تیاریوں کیلیے گزشتہ کئی روز سے نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیاں اپنے اسٹالز کی تزئین و آرائش میں مصروف ہیں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افرادکی دلچسپی اور اشیائے ضرورت کے اسٹالز نت نئے ڈائنز کے ساتھ سجائے جارہے ہیں۔
بعض کمپنیوں نے اپنے اسٹالز کو دیدہ زیب اور دلکش بنانے کے لیے ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی ہیں، موج مستی اور ہلہ گلہ کے رنگا رنگ پروگرامز پر مشتمل اس فیملیز فیسٹیول میں کوئی داخلہ فیس نہیں رکھی گئی، اسی طرح پارکنگ کی سہولت بھی بالکل فری دستیاب ہوگی، بچوں کیلیے بنائے جانے والے کڈز ایریا، جدید ترین سلائیڈ ،جھولے، ٹرین، میجک شو، پپٹ شو اور اس کے علاوہ دلچسپی کے بھرپور آئٹمز فیملیز کے لیے بالکل فری مہیا کیے جائیں گے، موسیقی، ثقافت اور طنزومزاح سے دلچسپی رکھنے والوں کیلیے ملک کے ممتاز گلوکار علی حیدر، جواد احمد، فاخر، شازیہ خشک، قراربینڈ، وی 5 بینڈ، سلیم آفریدی، شکیل صدیقی، کاشف خان، رئوف لالہ اور بہت سے آرٹسٹ اپنے فن سے شرکا میں قہقہے اور خوشیاں بکھیریں گے، میوزک شو کا آغاز دونوں دن شام 5 بجے ہوگا، ایکسپریس میڈیاگروپ کے زیراہتمام اس سے پہلے لاہور، فیصل آباد اور کراچی میں ہونے والے فیملی فیسٹیولز نے شہریوں کی آمد کے حوالے سے نئے ریکارڈ بنائے تھے اور لاکھوں فیملیز کی پرجوش شرکت نے ان فیسٹیولزکو یادگار بنا دیا تھا، ان شہروں میں رہنے والوں کو ایکسپریس فیملی فیسٹیول کا انتظار رہتا ہے خاص طور پر روشنیوں کے شہر کراچی میں جہاں واضح طور پر تفریحی پروگراموں کی نمایاں کمی محسوس کی جارہی ہے یہ فیسٹیول شہریوں کو تفریحی پروگراموں کی فراہمی کے حوالے سے ایک سنگ میل ثابت ہوگا، ایکسپریس فیملی فیسٹیول نہ صرف کراچی بلکہ سندھ کے دیگر شہروں سے آنے والے شرکا کو دلچسپ و رنگارنگ تفریحی مواقع فراہم کرے گا۔
ایکسپو سینٹر کی انتظامیہ نے اس میگا ایونٹ کے لیے سیکیورٹی اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں، سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے سندھ گورنمنٹ، رینجرز، سندھ پولیس، ٹریفک پولیس، ضلعی و ٹائون انتظامیہ، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر اداروں نے بھی خصوصی تیاریاں کی ہیں اور کثیر تعداد میں اہلکاروں کی مختلف مقامات پر ڈیوٹی لگائی گئی ہے، واضح رہے کہ ایکسپریس میڈیا گروپ نے ہمیشہ قارئین کو حالات حاضرہ سے آگاہ رکھنے کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل سطح کی تقریبات منعقد کرکے فنکاروں، ادیبوں، شعراکرام، کھلاڑیوں اور ہنر مند افراد کی حوصلہ افزائی کی ہے، اس کے ساتھ ساتھ عوام کو ان کے پسندیدہ شخصیات سے ملنے اور ان کے فن کو براہ راست دیکھنے اور سننے کے بھرپور مواقع بھی فراہم کیے ہیں، ایکسپریس فیملی فیسٹیول میں پرفارم کرنے والے جہاں قومی یکجہتی، امن و سلامتی کا پیغام دیں گے وہیں سندھ کی ثقافت کو نمایاں کرنے کے لیے گلوکارہ شازیہ خشک اپنے نئے اور خصوصی آئٹمز پیش کریں گی، ایکسپریس فیملیز فیسٹیول21 دسمبر بروز ہفتہ اور 22 بروز اتوار ساڑھے دس بجے دن سے رات دس بجے تک جاری رہے گا، شرکت کی خواہش مند فیملیز کو کسی دعوت نامے کی ضرورت نہیں ہے۔