نواز شریف کو ہر جگہ سے ناکامی کے بعد جمہوریت یاد آئی ہے اسد عمر
نوازشریف کی تقاریر سول بالادستی اورجمہوریت کے لئے نہیں اپنی کرپشن بچانے کے لئے ہے، اسد عمر
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ہر جگہ سے ناکامی کے بعد نواز شریف کو جمہوریت یاد آئی ہے۔
کراچی میں وفاقی وزیر علی حیدر زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران اسد عمر نے کہا کہ 2018 کےانتخابات میں کراچی کے عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، 11 جماعتی اتحادی کو کراچی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:چار ماہ میں اپوزیشن کے تمام کیسز فائنل ہو جائیں گے، شیخ رشید
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نوازشریف بھاگ کر لندن میں بیٹھ گئے ہیں، نوازشریف کے بھائی اور پارٹی کے لوگ این آراو مانگتے رہے ہیں، ہر جگہ سے ناکامی کے بعد انہیں جمہوریت یاد آئی، ان کا بیانیہ اب کہیں بکنے والا نہیں، وہ سزایافتہ مجرم ہیں اور سوالات پوچھنے والے ہوتے کون ہیں؟ ان کا مسئلہ کسی فرد کے ساتھ نہیں بلکہ اداروں کے ساتھ ہے، ان کی تقاریر سول بالادستی اورجمہوریت کے لئے نہیں بلکہ اپنی کرپشن بچانے کے لئے ہے، نوازشریف کی تنقید ان اداروں پرہے جوان کی اطاعت نہیں کرتے، انہوں نے ایک تقریر میں "نیاعمران خان" بنادیا۔ وہ دلیر ہیں تو ان کے منہ سے کلبھوشن کانام کیوں نہیں نکلتا؟
یہ بھی پڑھیں :کراچی میں پی ڈی ایم جلسے کی قیادت کالعدم ٹی ٹی پی کے دوست کررہے ہیں، فواد چوہدری
علی حیدر زیدی نے کہا کہ سب سے زیادہ غربت سندھ میں ہے اور سندھ کے حکمران سب سے زیادہ امیر ہیں، جو بانی متحدہ نے کراچی کے ساتھ کیا، وہی کچھ اندرون سندھ میں آصف زرداری کرتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے زندگی میں کبھی ایک دن دفتر میں بیٹھ کر کام نہیں کیا۔ احتساب کا نام ہی جمہوریت ہے،نیا عمران خان میدان میں اتر گیا ہے، کرپشن بچاؤ مہم جتنی مرضی کرلو اب کچھ نہیں بچے گا۔