افغانستان میں پولیس ہیڈکوارٹر پر کار بم دھماکے میں 12 افراد ہلاک 100 زخمی
تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی
PESHAWAR:
افغانستان میں فیروزکوہ کے پولیس ہیڈکوارٹر اور ایک سرکاری دفتر پر خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار ٹکرادی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبہ غور کے علاقے فیروز کوہ میں پولیس ہیڈکوارٹر اور خواتین، شہدا و معذور کی وزارت کے سرکاری دفتر پر خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار ٹکرادی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 7 لاشیں لائی گئی تھیں جب کہ 5 افراد نے دوران علاج دم توڑ دیا جب کہ مختلف اسپتالوں میں 100 سے زائد زخمیوں کو لایا گیا ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
یہ خبر پڑھیں : افغان طالبان کا امریکی فوج پر امن معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام
دوسری جانب طالبان نے شکوہ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی افواج نے کابل فوج کے ساتھ ہمارے ٹھکانوں پر بمباری کی جو کہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے جس پر امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ امریکی فوج نے معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی۔