مصباح رواں سال ون ڈے میں زیادہ رنز بنانے والے پلیئر حفیظ کے ایک ہزار رنز مکمل

مصباح اب تک31 میچز میں55.73 کی اوسط سے1282 رنز بنا چکے، ناقابل شکست 96 ان کا سب سے زیادہ اسکور رہا

مصباح اب تک31 میچز میں55.73 کی اوسط سے1282 رنز بنا چکے، ناقابل شکست 96 ان کا سب سے زیادہ اسکور رہا۔فوٹو:اے ایف پی

مصباح الحق رواں سال ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔


انھوں نے یہ اعزاز جمعے کو سری لنکا کے خلاف ناقابل شکست 59 رنز کی اننگز کے دوران حاصل کیا، مصباح اب تک31 میچز میں55.73 کی اوسط سے1282 رنز بنا چکے، ناقابل شکست 96 ان کا سب سے زیادہ اسکور رہا جبکہ انھوں نے14 نصف سنچریاں اسکور کیں، بھارتی اسٹار ویرت کوہلی 1268 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، ہم وطن روہت شرما1196، جنوبی افریقی اے بی ڈی ویلیئرز 1163، بھارت کے شیکھر دھون1162،سری لنکن کمارسنگاکارا1114 ، آسٹریلوی جارج بیلی1098اور سری لنکا کے تلکارتنے دلشان1048 رنز بنا چکے ہیں۔ دریں اثنا گذشتہ روز پاکستانی نائب کپتان محمد حفیظ نے بھی سال میں ایک ہزار رنز بنانے والے بیٹسمینوں کی فہرست میں نام درج کرا لیا، وہ اب تک 30میچز میں37.29 کی ایوریج سے1007 رنز بنا چکے، اس میں3 سنچریاں اور 4 ففٹیز شامل ہیں۔
Load Next Story