شاداب خان نے قومی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیے جانے کو اعزاز قرار دیدیا
بطور نائب کپتان بابراعظم سے تعاون اور بھرپور مدد کروں گا
WELLINGTON:
شاداب خان نے زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیے جانے کو اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیا ہے۔
زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیے جانے پر آل راؤندر شاداب خان نے سماجی رابطے کے ذریعہ خوشی کا اظہار کیا ہے۔
شاداب خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، پاکستان کے لیے کھیلنا میرے لیے خواب تھا لیکن نائب کپتان بن جانے کا تصور بھی نہیں کیا تھا، میں سو فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا اور بطور نائب کپتان بابر اعظم سے تعاون اور بھرپور مدد کروں گا۔