جنوبی افریقہ نے ابراہم ڈی ویلیئرز سے ایک اوور کرا دیا ہاشم آملا نے وکٹ کیپنگ کی

وکٹ کیپنگ گلوز عارضی طور پر ہاشم آملا نے پہنے،ابراہم اپنے واحد اوور میں 5رنز دینے کے باوجود وکٹ نہیں لے پائے

وکٹ کیپنگ گلوز عارضی طور پر ہاشم آملا نے پہنے،ابراہم اپنے واحد اوور میں 5رنز دینے کے باوجود وکٹ نہیں لے پائے۔ فوٹو: فائل

جنوبی افریقی کپتان گریم اسمتھ نے جوہانسبرگ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھارتی بیٹسمینوں چتیشور پجارا اور ویرت کوہلی کی شراکت توڑنے کیلیے ون ڈے کپتان اور وکٹ کیپر ابراہم ڈی ویلیئرز کو تجرباتی طور پر بولنگ دے دی۔


وہ اپنے واحد اوور میں 5رنز دینے کے باوجود وکٹ نہیں لے پائے، اس موقع پر وکٹ کیپنگ گلوز عارضی طور پر ہاشم آملا نے پہنے، ڈی ویلیئرز نے اپنے کیریئر کی 2 وکٹیں 2005 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف سینٹ جانز ٹیسٹ میں حاصل کی تھیں، مجموعی طور پر بطور میڈیم پیسر ڈی ویلیئرز نے 34 اوورز میں 104رنز دیے، اس سے قبل انھوں نے آخری مرتبہ جولائی 2006 میں سری لنکا کیخلاف بولنگ کی تھی۔
Load Next Story