اقوام متحدہ کا کورونا کی ممکنہ ویکسین کیلئے1ارب سرنجز خریدنے کا فیصلہ

اس ذخیرے کا مقصد مختلف ممالک میں ابتدائی طور پر ویکسین کی فراہمی یقینی بنانا ہے

رواں سال کے آخر تک 52 کروڑ سرنجز حاصل کرلیں گے(فوٹو، انٹرنیٹ)

اقوام متحدہ نے آئندہ برس تک ایک ارب سرنجز خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مستقبل میں کورونا وائرس کی ممکنہ ویکسین کے لیے سرنج کی بڑی تعداد میں ضرورت کے پیش نظر ان کا بڑا ذخیرہ کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔


اقوام متحدہ کے فنڈ برائے صحت اطفال(یونیسیف) کے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ 2020 کے اختتام تک اس کے گوداموں میں 52 کروڑ سرنجز دستیاب ہوں گی۔ اس ذخیرے کا مقصد مختلف ممالک میں ابتدائی طور پر ویکسین کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: جلد دستیاب ہونے والی کورونا ویکسین کی ممکنہ قیمت سامنے آگئی

اقعام متحدہ کی ذخیرہ گئی سرنجز عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری، خریداری اور تقسیم کے لیے بنایا گیا پول کوویکس کے استعمال میں آئیں گی۔
Load Next Story