محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کا بجٹ 4 ماہ بعد منظور
صوبائی وزیراوقاف کے اعتراضات کی وجہ سے بجٹ گزشتہ چارماہ سے منظورنہیں کیا جاسکا تھا
BERLIN:
پنجاب اوقاف ومذہبی امورکا سالانہ بجٹ 2 ارب 68 کروڑ روپے سے زائدکا بجٹ منظورکرلیاگیا ہے۔
محکمہ اوقاف و مذہبی امورپنجاب کا سالانہ بجٹ مبلغ 2688.507ملین روپے برائے مالی سال 2020-21 اوقاف بورڈ نے منظور کردیا ہے۔ اوقاف بورڈ کا اجلاس چیئرمین اوقاف بورڈ صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ وزیر اوقاف ومذہبی امور کی صدارت میں کمیٹی روم ایوان اوقاف میں منعقد ہوا، جس میں ڈاکٹر ارشاد احمد سیکرٹری اوقاف پنجاب،نادیہ ثاقب ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ پنجاب ،ملک عبدالوحیدڈائریکٹر فنانس اوقاف پنجاب اورانجینئر محمد شبیر احمد کمبوہ ڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف پنجاب کے علاوہ دیگر حکام نے شرکت کی۔
اوقاف ذرائع کے مطابق پنجاب اوقاف ومذہبی امورکا بجٹ 2 ارب 62 کروڑ 82 لاکھ روپے سے زائد تجویز کیا گیا تھا۔ اوپنگ بیلنس 1 کروڑ 1 لاکھ 47 ہزار روپے تھا۔ بجٹ میں آمدن کا تخمینہ 2 ارب 61 کروڑ 80 لاکھ 30 ہزار روپے لگایا گیا۔ جاری اخراجات کا تخمینہ 2 ارب 39 کروڑ 28 لاکھ 30 ہزار روپے جبکہ نئے اخراجات کا تخمینہ ایک کروڑ ڈویلپمنٹ کے اخراجات 22 کروڑ 54 لاکھ روپے سے زائد رکھے گئے ہیں
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیراوقاف ومذہبی امورپیرسیدسعیدالحسن شاہ نے بجٹ پرخدشات کا اظہار کیاتھا ۔ ان کا موقف تھا کہ اوقاف کی آمدن کا بڑا ذریعہ مزارات سے حاصل ہونیوالے نذرانے کی رقم ہے لیکن بجٹ میں زائرین کی سہولت اورمزارات کی آرائش وتزئین پرصرف 8 فیصد خرچ کیاجاتا ہے۔ اس وجہ سے گزشتہ چارماہ سے بجٹ منظورنہیں ہوسکا تھا۔ تاہم اب اوقاف بورڈ کے اجلاس میں بجٹ پر نظرثانی کے بعد اس کی منظوری دے دی گئی ہے۔