سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں سست بالنگ کی وجہ سے پاکستان پر جرمانہ

کپتان مصباح الحق پرمیچ فیس کا 20 فیصد جبکہ ٹیم پر10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے مطابق کسی بھی ٹیم کو ایک گھنٹے میں 15 اوورز کرانے ہوتے ہیں۔ فوٹو: فائل

گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے ون ڈے میچ میں سست بالنگ کرانے کی سزا کے طور پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔


سری لنکا کے خلاف کھیلی جارہی ون ڈے سیریز کے میچ ریفری ڈیوڈ بون نے دوسرے میچ کے دوران پاکستان کو مقررہ وقت میں ایک اوور کم کرانے کا مرتکب قرار دیتے ہوئے کپتان مصباح الحق پرمیچ فیس کا 20 فیصد جبکہ ٹیم پر10 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے مطابق کسی بھی ٹیم کو ایک گھنٹے میں 15 اوورز کرانے ہوتے ہیں، ایک میچ میں مقررہ وقت پر اوورز مکمل نہ کرانے پر ٹیم کے کپتان پر میچ فیس کا 20 فیصد جبکہ ٹیم پر 10 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے تاہم اسی سال وہ ٹیم اسی کپتان کی سربراہی میں دوبارہ سلو اوور ریٹ کی مرتکب پائی جائے تو اس کپتان کو ایم میچ کی پابندی بھگتنا پڑتی ہے۔
Load Next Story