شریف فیملی کیخلاف 3 ریفرنسزری اوپن کرنے پرنیب کونوٹس

ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے خواجہ حارث کی3درخواستیںسماعت کے لیے منظورکرلیں

ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے خواجہ حارث کی3درخواستیںسماعت کے لیے منظورکرلیں

ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس خواجہ امتیازاحمداور جسٹس شاہد حمیدڈارپرمشتمل ڈویژن بینچ نے سابق وزیراعظم نوازشریف،وزیراعلیٰ شہباز شریف،ان کے والدین،بچوں اورپوری فیملیزکے خلاف مبینہ طورپرسواارب روپے مالیت کے 3کرپشن ریفرنسوں اتفاق فاؤنڈری،حدیبیہ پیپر ملزاوررائیونڈ محل میںاحتساب بیوروکوان کے خلاف کسی بھی قسم کی مزیدکارروائی کرنے کی خلاف3درخواستیںسماعت کیلیے منظورکرتے ہوئے چیئرمین نیب کونوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیاگیا۔


یہ درخواستیںخواجہ حارث ایڈووکیٹ نے دائرکی تھیںجن میں موقف اختیارکیاگیاتھاکہ ہائیکورٹ نے ان ریفرنسوںمیں وفاق کے ساتھ نیب کوبھی مزید کارروائی سے روکاتھامگر فیصلہ میں نیب کانام شامل نہیںہوسکاتھاعدالت یہ ٹیکنیکل غلطی درست کرتے ہوئے نیب کے خلاف بھی حکم امتناع جاری کرے اورتحریری طورپراستدعاکی گئی تھی نیب کوان کے خلاف مزیدکسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے روکاجائے۔این این آئی کے مطابق ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے نیب کی جانب سے میاں نوازشریف،شہباز شریف سمیت شریف برادران کے21افراد کیخلاف اتفاق فانڈری، حدیبہ پیپرمل اوررائے ونڈ اثاثہ جات ریفرنسزری اوپن کرنے پرنیب حکام کونوٹس جاری کردیااور دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

Recommended Stories

Load Next Story