لاہور میں ریلی پرامن ہوگی لیکن اگر پنجاب پولیس نے شرارت کی تو ذمہ دارخود ہوں گےعمران خان

خیبر پختونخوا اوت فاٹا میں پولیو مہم شروع کرنے پر مجھے دھمکیاں ملی ہیں،عمران خان

چاہتے ہیں کہ دھاندلی کرنے والوں کا احتساب ہو اور مستقبل میں انتخابی عمل پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے، عمران خان فوٹو: پی پی آئی

KARACHI:
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے خلاف لاہور میں کل کی ریلی پر امن ہوگی لیکن اگر پنجاب پولیس نے شرارت کی تو ذمہ دارخود ہوں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے کہا کہ ملک میں مہنگائی نے عوام کا حال مزید خراب کردیا ہے، تازہ ترین سروے کے مطابق اس وقت ایشیائی ملکوں میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے، موجودہ مہنگائی اور روپے کی قدر میں کمی آئی ایم ایف کی ہدایت پر ہورہی ہے کیونکہ انہیں اپنے پیسوں کی واپسی سے غرض ہے عوام کی حالت سے نہیں اور یکم جنوری سے گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو عوام کے درد کا احساس ہے اس لئے وہ ان کی نمائندگی کے لئے کل لاہور میں ریلی نکال رہی ہے۔


عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی راہ میں موسم اور حالات حائل نہیں ہوتے انہوں نے ہمیشہ پارٹی کی اپیل پر لبیک کہا ہے اور کل بھی ایسا ہی ہوگا، صورت حال کو دیکھ کر حکومتی وزیر حالات سے گھبرا گئے ہیں اور کہتے ہیں کہ تحریک انصاف مہنگائی کے خلاف ریلی پشاور میں کیوں نہیں نکالتی، ان نااہل وزرا کو پتاہی نہیں کہ مہنگائی کا تعلق وفاق سے ہوتا ہے، روپے کی قدر میں کمی خیبرپختونخوا حکومت نے نہیں کی، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ وفاقی حکومت کرتی ہے اس میں صوبوں کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ہمارا بنیادی حق ہے، ہم اتوار کے روز صرف اس لئے احتجاج کررہے ہیں کہ عوام کو کوئی پریشانی نہ ہو۔ ماضی کی طرح کل کی ریلی بھی پر امن ہوگی لیکن اگر پنجاب پولیس نے کچھ کیا تو کسی بھی حالت کی ذمہ دارخود ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خود کہہ رہی ہے کہ ہر حلقے میں 60 سے 70 ہزار ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکتی اس بات پر ہم سپریم کورٹ میں جاسکتے ہیں، تحریک انصاف وسط مدتی انتخابات کا کوئی مطالبہ نہیں کرتی، ہم نے انتخابات قبول کئے ہیں دھاندلی نہیں، مسلم لیگ(ن) سندھ میں، پیپلز پارٹی پنجاب میں اور جے یو آئی (ف) نے خیبر پختونخوا میں دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ دھاندلی کرنے والوں کا احتساب ہو اور مستقبل میں انتخابی عمل پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔
Load Next Story