بھکرمیں خودکش جیکٹ بناتے ہوئے دھماکا3دہشت گرد ہلاک
تینوں افرادکوقتل کے بعدیہاں پھینکاگیا،انکے جسموں پرگولیوں کے نشانات ہیں،اہل علاقہ
بھکر سے 90 کلومیٹر تھانہ جنڈنوالہ کے علاقے چک نمبر46ڈی بی میں تین مبینہ خودکش بمبار اس وقت ہلاک ہو گئے جب وہ خودکش جیکٹ کی تیاری میں مصروف تھے۔
میڈیا پر خبر نشرہونے کے بعد تمام ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی،ضلع خوشاب اور ضلع بھکرکے ڈی پی اوزسمیت متعدد تحقیقاتی ادارے موقع پر پہنچ گئے ، حملہ آوروں میں سے دو کی شناخت کر لی گئی ۔ بدھ کی رات مبینہ دہشت گرد ضلع کونسل بھکر کی ایک بوسیدہ عمارت میں خودکش جیکٹ تیار کر رہے تھے کہ اچانک دھماکے سے تین موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ دو سے تین افراد زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں کے مطابق موقع واردات کے قریب ایک کار کے ٹائروں کے نشانات بھی ملے ہیں جو اس عمارت کے قریب دو مرتبہ گئی تھی جبکہ جس جگہ لاشیں ملیں اس عمارت کی چھت اور زمین پر چھروں کے خاصے نشانات ملے ہیں،ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دو دہشت گردوں بیس سالہ عرفان اور 33سالہ معاویہ طارق کا تعلق منڈی بہائو الدین سے ہے جبکہ تیسرے کی شناخت نہ ہو سکی، جائے وقوع سے چھَرے، ڈیٹو نیٹر، سیفٹی فیوز، پریما کارڈ، پلیٹ و دیگر بم بنانے والا سامان بھی برآمد ہو ا ۔ شواہد ظاہر کرتے ہیں کہ ہلاک ہونے والوں کے ساتھ چار دیگر ساتھی بھی تھے۔ تحقیقاتی اداروں نے معلوم کیا ہے کہ ان میں سے 2 زخمی ہوئے تھے، ڈی پی اوبھکر سیف اللہ کے مطابق تینوں افراد مبینہ طو رپر دہشت گردتھے جویہاں خودکش جیکٹ تیارکررہے تھے کہ وہ پھٹ گئی جبکہ وہاں کے رہائشیوں کا کہناہے کہ تینوں افرادکو قتل کے بعد یہاں پھینکا گیاہے اور ان کے جسموں پر گولیوں کے نشانات ہیں ۔