شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے دائرنیب اپیل سماعت کیلئے مقرر
سپریم کورٹ کے جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں بنچ 27 اکتوبر کو سماعت کرے گا
اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے دائرنیب اپیل سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اوراپوزیشن لیڈرشہبازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے دائرنیب اپیل سماعت کیلئے مقررکردی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں بنچ 27 اکتوبرکوسماعت کرے گا۔
نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا تھا جوہائی کورٹ کے حکم پر ای سی ایل سے نکالا گیا تھا جسکے بعد نیب نے لاہورہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔
واضح رہے کہ نیب لاہورکے مطابق شہبازشریف نے متعدد بے نامی اکاؤنٹس سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے۔ شہبازشریف نے اپنے فرنٹ مین، ملازمین اور منی چینجرز کے ذریعے اربوں روپے کے اثاثے بھی بنائے۔