خیبر پختون خوا اسمبلی گوجرانوالہ جلسے میں نواز شریف کی تقریر کے خلاف قرارداد منظور
تقریر کی مذمت کرتے ہیں، اداروں کے خلاف تقاریر پر پابندی لگانی چاہیے، پی ٹی آئی، اپوزیشن ارکان کا احتجاج، شور شرابہ
خیبر پختون خوا اسمبلی نے گوجرانوالہ جلسے میں نواز شریف کی تقریر کے خلاف قرارداد منظور کرلی جس پر اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا۔
ایکسپریس کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی رابعہ بصری نے رولز کو معطل کرکے قرارداد پیش کی۔قرارداد پیش کرنے پر اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا اور شور شرابہ کیا۔
رابعہ بصری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے جلسے میں نواز شریف نے اداروں پر الزامات عائد کیے، نواز شریف کے الزامات سے ملک اور اداروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، نواز شریف کی تقریر کی مذمت کرتے ہیں، اداروں کے خلاف تقاریر پر پابندی لگانی چاہیے۔
قرارداد منظوری کے لیے ایوان میں پیش کی گئی تو اپوزیشن ارکان نے مخالفت کی اور حکومتی ارکان کی حمایت سے قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔ اپوزیشن کے شور شرابے میں اجلاس پیر تک ملتوی کردیا گیا۔