پہلی سہ ماہی میں 1175 ارب کا ود ہولڈنگ ٹیکس جمع
گزشتہ مالی سال کی وصولیوں سے38.9فیصد زائد، تنخواہوں پرعائد ودہولڈنگ ٹیکس سے12ارب روپے اکٹھے ہوئے
KARACHI:
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تنخواہوں، بینکوں سے نکلوائی جانے والی رقوم، بجلی، درآمدات و برآمدات سمیت دیگر شعبوں سے ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 117.5 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں حاصل کیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلہ میں38.9 فیصد زیادہ ہیں۔
اس ضمن میں ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران تنخواہ دار ملازمین سے تنخواہوں پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں12.14 ارب روپے کی وصولیاں کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں تنخواہوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں ہونے والی9.99ارب روپے کی وصولیوں کے مقابلے میں 21.5فیصد زیادہ ہیں۔
اسی طرٖح ایف بی آر نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کنٹریکٹس پر ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں24.74 ارب روپے، درآمدات پر 31.19ارب روپے، ٹیلی فون پر10.17 ارب روپے، بینکوں کے سود پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 10.12 ارب روپے، برآمدات پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں5.78 ارب روپے، بینکوں سے رقوم نکلوانے پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں3.94 ارب روپے ، بجلی پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں3.44 ارب روپے جبکہ انفرادی ٹیکس دہندگان سے ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 4.37 ارب روپے کی وصولیاں کی ہیں۔