پریتی زنٹا کی بالی ووڈ میں واپسی نئی فلم ’’کل دل‘‘ میں اہم کردار کریں گی
یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی ’’کل دل‘‘ کی دیگر کاسٹ میں علی ظفر، رنویر سنگھ، گووندا اور پرینیتی چوپڑا بھی شامل
بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصہ بعد یش راج فلمز میں واپسی ہو گئی، انھیں فلم''کل دل'' میں اہم رول میں کاسٹ کر لیا گیا ہے جس میں ان کے ساتھ علی ظفر، رنویر سنگھ، گوندا اور پرینیتی چوپڑا کاسٹ میں شامل ہیں۔
پریتی زنٹا نے ہدایتکار منی رتنم کی فلم ''دل سے'' سے کامیاب کیرئیر کا آغاز کیا تھا جس میں شاہ رخ خان اور منیشاکوئرالہ جیسے سپراسٹارز کے مقابل کام کیا۔ اس فلم میں اس کی دل کو چھو لینی والی من موہنی صورت اور جاندار پرفارمنس بالی ووڈ ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کو پسند آگئی۔ پریتی زنٹا کو شیکھر کپور نے فلم ''تارا رم پم پم '' میں ہریتک روشن کے مقابل ہیروئن سائن کیا تھا مگر یہ پراجیکٹ شروع ہونے سے قبل ہی بند ہو گیا جس پر شیکھر نے پریتی کو منی رتنم کے پاس بھجوا دیا جنھوں نے ''دل سے '' جیسی کامیاب فلم میں لے لیا۔ اس فلم میں بہترین پرفارمنس پر بیسٹ سپورٹنگ ایکٹریس فلم فیئر کے لیے نامزد ہوئیں جب کہ ''سولجر'' بطور ہیروئن ان کی پہلی فلم تھی جس پر انھیں بہترین Debut ایکٹریس فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا۔اس کے بعد اکشے کمار کے ساتھ''سنگھرش'' اور پھر 2000ء میں ''کیا کہنا''میں ایک کم عمری میں حاملہ ہو جانیوالی لڑکی کے رول میں متاثر کن پرفارمنس دے کر فلم فیئر ایوارڈ میں بہترین اداکارہ کی کیٹگری میں نامزد ہوئیں۔
پریتی زنٹا نے مذکورہ فلموں کے ذریعے بالی ووڈ کے ہدایتکاروں اور فلمسازوں کو بتا دیا تھا کہ وہ ورسٹائل اداکارہ ہے جسے وہ کسی بھی طرح کے کردار میں کاسٹ کر سکتے ہیں ۔ اسی سال ''مشن کشمیر'' اور ''ہر دل جو پیار کریگا '' جیسی فلمیں بھی ان کے کریڈٹ پر ہیں۔ جن میں سے ''مشن کشمیر'' میں ہریتک روشن اور '' ہردل جو پیار کریگا '' میں سلمان خان ہیرو تھے۔ سال 2001 ء میں ''فرض'' ، ''چوری چوری چپکے چپکے'' ، ''یہ راستے ہیں پیارکے'' اور '' دل چاہتا ہے'' جیسی فلمیں کیں۔ جن میں''دل چاہتا ہے'' سال کی بہترین فلم ثابت ہوئی جس میں مسٹر پرفیکٹ عامر خان ان کے ہیرو تھے دونوں کی حقیقت سے قریب تر اداکاری نے فلم بینوں کو اپنے سحر میں گرفتار کر لیا تھا۔
''چوری چوری چپکے چپکے'' میں ''ہر دل جو پیار کریگا'' کی ٹیم یعنی سلمان خان، پریتی زنٹا اور رانی مکھرجی ہی تھیں۔ 2002ء میںصرف ایک فلم ''دل ہے تمہارا'' ریلیز ہوئی جس میں ماہیما چوہدری، ارجن رام پال ان کے مقابل تھے۔ 2003ء میں ''کوئی مل گیا '' اور ''کل ہو نہ ہو'' جیسی بلاک بسٹر فلمیں اس کے کریڈٹ پر آئیں۔ 2004ء میں یش راج کی بلاک باسٹر فلم ''ویر زارا'' ریلیز ہوئی، جس میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مقابل مرکزی کردار نبھایا، جس نے پریتی زنٹا کے فلمی کیرئیر کو نہ صرف نئی زندگی دی بلکہ ''ویر زارا'' کا بالی ووڈ کی بہترین کلاسیکل فلموں میں شمار کیا جاتا ہے۔2005سے لے کر 2009ء میں''کبھی الوداع نہ کہنا'' ، '' جھوم برابر جھوم'' اور ''ہیروز'' جیسی فلمیں ریلیز ہوئیں جو باکس آفس پر کوئی دھوم نہ مچا سکیں۔ البتہ پریتی زنٹا نے بالی ووڈ میں واپسی کے لیے ''عشق ان پیرس'' فلم پروڈیوس کی جس کو کامیاب بنانے کے لیے سلمان خان کا آئٹم سانگ بھی شامل کیا گیا مگر اس کے باوجود ناکام ہو گئی۔
سال 2014ء میں ان کے پاس ''بھائی جی سپرہٹ'' اور یش راج فلمز کے بنیر تلے بننے والی فلم '' کل دل'' ہیں، جن میں ''کل دل'' کو اپنے کیرئیر کی اہم فلم قرار دے رہی ہیں کیونکہ اس فلم کو شاد علی ڈائریکٹ کر رہے ہیں جن کے ساتھ وہ ''جھوم برابر جھوم '' فلم کر چکی ہیں جب کہ شاد علی کے کریڈٹ پر ''ساتھیا'' ، ''بنٹی اور ببلی'' جیسی کامیاب فلمیں ہیں۔ اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس فلم میں میرا کردار بہت مضبوط ہے جس میں دیکھنے والوں کو بالکل نئے روپ میں نظر آئونگی۔ وہ کہتی ہیں کہ فنکار ایک کٹھ پتلی کیطرح ہوتا ہے جس کی کمان ڈائریکٹر اور رائٹر کے ہاتھ میں ہوتی ہے کہ وہ اس سے کیا کرانا چاہتے ہیں، فلمی کیرئیر میں میرے کریڈٹ پر ان گنت سپرہٹ فلمیں ہیں جن میں ورسٹائل اداکارہ کی حیثیت سے اپنی پہچان بنائی ہے جس کو برقرار رکھنے کے لیے ابھی بھی پہلے کیطرح کوشش کرتی ہوں، فی الحال مستقبل میں کوئی نئی فلم پروڈیوس نہیں کر رہی البتہ اگر کوئی اچھا اسکرپٹ ملا تو اس کے بارے میں ضرور سوچا جا سکتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بالی ووڈ میں بہت کچھ بدل چکا ہے جس سے فلم میکنگ اب ایک پراڈکٹ بن چکی ہے۔