چوآسیدن شاہ پک اپ وین اور ڈمپر کے تصادم میں خواتین سمیت 10 جاں بحق
متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، ریسکیو ذرائع
BUSHEHR:
چوآ سیدن شاہ میں پک اپ وین اور ڈمپر کے تصادم میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے جن میں زیادہ تر تعداد خواتین کی بتائی جاتی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چوآ سیدن شاہ کی یونین کونسل آڑہ کے قصبہ سڈھانڈی کے قریب مسافر پک اپ اور ڈمپر میں تصادم ہوگیا جس کے باعث 10 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس چوکی بشارت اور ریسکیو 1122 جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوچکے ہیں۔