کراچی ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل مقابلوں کی میزبانی کیلیے تیار ہے وزیراعلیٰ سندھ
سندھ حکومت نے پہلے بھی کراچی میں کرکٹ مقابلوں کے انعقاد میں بھر پور کردار ادا کیا، مراد علی شاہ
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی منتقل ہونے والے پی ایس ایل فائیو کے باقی 4 میچز کے شایان شان منعقد کرانے کی یقین دہانی کرادی۔
وزیر اعلیٰ کے ترجمان رشید چنا کے مطابق سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے پہلے بھی کراچی میں کرکٹ مقابلوں کے انعقاد میں بھر پور کردار ادا کیا، ہم آئندہ بھی انٹرنیشنل مقابلوں کی بھر پورانداز میں میزبانی کے لیے تیار ہیں۔
خیال رہے لاہور میں اسموگ کی ممکنہ شدت کی اطلاعات پر پی سی بی نے پی ایس ایل فائیو کے باقی چار میچز کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ میچز 14،15 اور 17 نومبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
دوسری جانب کراچی میں میچز کے انتظامات کا آغاز کردیا گیا ہے، پی سی بی حکام نے سیکوریٹی سمیت دیگر انتظامات کے لیے سندھ وشہری انتظامیہ اور دیگر اسٹیک ہولڈرزسے معاونت اورتعاون طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اقدامات کوعملی شکل دینے کے لیے مختلف سطحوں پررابطوں کا سلسلہ جاری جبکہ اس ضمن میں جلد ہی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا۔