عالمی امن کیلیے 158 پاکستانی پیس کیپرز نے جانوں کی قربانی دی ترجمان پاک فوج
اقوام متحدہ کے امن مشن میں افواج پاکستان کی خدمات کی طویل تاریخ ہے،2 لاکھ فوجی 28ممالک میں 46 میشنز میں حصہ لے چکے
اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان سب سے بڑا حصہ دار ہے، مسلح افواج کی جانب سے اقوام متحدہ کو 75 ویں یوم تاسیس پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے اقوام متحدہ کے یوم تاسیس پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 28 ممالک میں 46 اقوام متحدہ میشنز میں حصہ لے چکا، 158 پاکستانی پیس کیپرز نے عالمی امن کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا 2 لاکھ پاکستانی فوجی اقوام متحدہ کے امن مشنز میں حصہ لے چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں افواج پاکستان کی خدمات کی طویل تاریخ پاکستان نے 30 ستمبر1947کو یو این امن مشن میں شمولیت اختیار کی پاکستانی امن مشن کا آغاز 1960 میں کانگو میں پہلا دستہ بھیج کر کیا۔ اس سال نائیک محمد نعیم رضا شہید کو اَقوامِ متحدہ کا خصوصی میڈل عَطاء کیا گیا۔پاکستانی خواتین بھی کانگو میں اقوامِ متحدہ کے امن مشن میں خدمات انجام دے رہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے لکھا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے حوالے سے بہترین خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ متعدد عالمی رہنماں اور اقوام متحدہ کی قیادت نے عالمی سطح پر پاکستان کی پُر امن فوج کی کارکردگی کو بڑے پیمانے پر تسلیم کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین بھی اقوامِ متحدہ امن مشن کانگو میں امن کے لئے سر گرم عمل ہیں۔ امریکی نائب معاون وزیر خارجہ بھی پاکستانی خواتین سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ایلس ویلز نے پاکستانی خواتین کے امن کردار کو سراہا۔پاکستانی خواتین کا کردار نہایت متاثر کن، امن کے لئے خدمات کلیدی ہیں۔ اقوامِ متحدہ چھتری تلے تا حال83 پاکستانی خواتین امن مشن کا حصہ ۔۔۔ پاکستان19جون2019میں کانگو میں خواتین دستے تعینات کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔