ٹک ٹاکر لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزمان گرفتار

مدعی کا کہنا تھا کہ مذکورہ ملزمان ان کی بیٹی کو واٹس ایپ اور موبائل فون پر کال کرکے دھمکیاں دیتے ہیں

پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں(فوٹو، فائل۔)

لیاقت آباد میں ٹک ٹاکر لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تین نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق لیاقت آباد کی رہائشی خاتون شاہین بی بی کی شکایت پر دفعات 506 بی اور 25 ڈی ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں مقدمہ مدعی کا کہنا تھا کہ مذکورہ ملزمان ان کی بیٹی کو واٹس ایپ اور موبائل فون پر کال کرکے دھمکیاں دیتے ہیں۔


ایس ایچ او کے مطابق گرفتار کیے جانے والے لڑکے بھی علاقے کے رہائشی ہے اور لڑکی ٹک ٹاکر ہے تاہم پولیس ملزمان سے مزید تفتیش کررہی ہے ، تفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے آسکے گے ۔

 
Load Next Story