جنوری میں پی ڈی ایم کی تحریک کا بوریا بستر گول ہو جائے گا فواد چوہدری
جلسوں میں عوام کی عدم شرکت سے اپوزیشن کی صفوں میں مایوسی پیدا ہورہی ہے، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جنوری میں پی ڈی ایم کی تحریک کا بوریا بستر گول ہو جائے گا۔
لاہور میں ایکسپریس نیوز کے خصوصی گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک میں کوئی دم نہیں، یہ چلنے سے پہلے ہی ناکام ہورہی ہے، اس تحریک کے نتیجے میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان عوام کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں، اپوزیشن کے جلسوں میں عام لوگ تو بالکل ہی نہیں آ رہے ، عوام کی عدم شرکت سے اپوزیشن کی صفوں میں مایوسی پیدا ہورہی ہے، جیسے جیسے مایوسی پھیل رہی ہے ویسے ہی پیپلز پارٹی ، مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن) سے دورہورہی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اپوزیشن کیا گھر بھیجے گی، اپوزیشن کی پوری قیادت خود گھر چلی جائے گی، جیسے جیسے ان کا اپنا بیانیہ کمزور ہوتا جائے گا، ان کے باہمی اختلاف بڑھتے جائیں گے، اپوزیشن کا بیانیہ ان کے اپنے کارکن تسلیم نہیں کررہے ، مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا حال بھی سب کے سامنے آچکا ہے، پارلیمانی پارٹی میں صرف 28 لوگ شریک ہوئے اور نوازشریف کے بیانیے کی مذمت کی گئی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک جس طرح اگے بڑھ رہی ہے مجھے یقین ہے یہ تحریک لمباعرصہ نہیں چل سکے گی، جنوری میں پی ڈی ایم کی تحریک کا بوریا بستر گول ہو جائے گا، نواز شریف کے 15 جنوری تک ملک واپس آنے کے بعد اس تحریک سے ساری جان نکل جائے گی۔