مفت پلاؤ نہ دینے پر شہری کو دھمکانے والے پولیس اہل کار کا جسمانی ریمانڈ منظور

عدالت نے ملزم محفوظ کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے

شہری کو دھمکانے والے اہل کار کو جسمانی ریمانڈ پر بھیج دیا گیا(فوٹو، فائل)

مقامی عدالت نے کھارادر میں پولیس اہلکار کی جانب سے مفت کھانا نہ دینے پر شہری کو اسلحے کے ساتھ دھمکانے کے مقدمے میں گرفتار ملزم پولیس اہلکار محفوظ کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں کھارادر میں پولیس اہل کار کی جانب سے مفت کھانا نی دینے پر شہری کو اسلحے کے ساتھ دھمکانے کے مقدمے میں ملزم پولیس اہلکار محفوظ کو پیش کیا گیا۔


یہ خبر بھی پڑھیے: مفت کھانا نہ دینے پر پولیس اہلکار کی دکاندار کو دھمکیاں

تفتیشی افسر نے بتایا کہ پولیس اہلکار کھارادر تھانے میں تعینات ہے۔ اہلکار نے دکاندار کو مفت پلاؤ دینے سے منع کرنے پر گالیاں دیں اور اسلحہ دکھا کر دھمکیاں دیں۔ملزم سے مزید تفتیش باقی ہے استدعا ہے کہ ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر دیا جائے۔

عدالت نے ملزم محفوظ کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ عدالت میں تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
Load Next Story