عدلیہ آئین کے مطابق انصاف فراہم کرتی رہے گی چیف جسٹس

بار اور بینچ میں فاصلے دور کرینگے: وکلاسے گفتگو، لاہور رجسٹری میں انتظامی امور نمٹائے

بار اور بینچ میں فاصلے دور کرینگے: وکلاسے گفتگو، لاہور رجسٹری میں انتظامی امور نمٹائے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی نے گزشتہ روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کا دورہ کیا۔

انتظامی امور نمٹائے اور اسٹاف سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، عمارت میں رینجرز تعینات کیے گئے اور مال روڈ سے اے جی افس تک سڑک کو بند کردیا گیا، چیف جسٹس سے لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں نے بھی ملاقات کی۔




بار کے صدر عابد ساقی نے کہا کہ بار اور بنچ کے رشتے کو مستحکم کیا جائے، ہم نئی سپریم کورٹ دیکھنا چاہتے ہیں جو صرف انصاف کرے، سیاست نہ کرے۔ جسٹس تصدق جیلانی نے کہا کہ عدلیہ آئین اور قانون کے مطابق عوام کو انصاف فراہم کرتی رہے گی۔ بار اور بنچ کے درمیان فاصلوں کو دور کیاجائے گا۔ انھوں نے لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ عشایے میں شرکت کی دعوت بھی قبول کرلی۔
Load Next Story