سنبل زیادتی کیس چیف جسٹس کا ازخود نوٹس کراچی میں بچی سے درندگی پر بھی سوموٹو
’’ایکسپریس‘‘ کی خبر پر آئی جی پنجاب کو منگل کو پیش ہونے کا حکم، کراچی میں بچی سے زیادتی پرآئی جی سندھ سے رپورٹ طلب
چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے مغلپورہ میں 5سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم 100روز بعد بھی گرفتار نہ کیے جانے کی روزنامہ ایکسپریس کی خبر پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو منگل کو ریکارڈ کے ساتھ طلب کر لیا۔
چیف جسٹس نے کراچی میں بھی 12سالہ بچی سے زیادتی کا ازخود نوٹس لے لیا اورآئی جی سندھ کو اس کیس میں ہونے والی پیش رفت کی رپورٹ 2 روز میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، لڑکی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھر کے باہر کھڑی تھی کہ اسے اٹھا لیا گیا اور گھر میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
دریں اثنالاہور ہائی کورٹ نے وہاڑی کے علاقے نواں شہر میں مدرسے کے استاد کی جانب سے4سالہ معصوم بچی کو درندگی کا نشانہ بنانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور سیشن جج وہاڑی کو ایک ہفتے میں غیر جانبدار اور شفاف کارروائی کرنے اور پولیس کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔