دبئی حکام نے مسافروں کے لئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

مسافروں کی جناب سے چغتائی لیب اور اسلام آباد ڈائیگنازٹک سروس سے کرائے گئے کورونا ٹیسٹ قابل قبول نہیں ہوں گے

یہ حکمنامہ پاکستان سے دبئی کی پروازیں آپریٹ کرنے والی تمام ایئر لائنوں پر لاگو ہوگا۔ فوٹو: فائل

دبئی حکام نے مسافروں کے لئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔


دبئی حکام کی جانب سے دبئی کا سفرکرنے والے مسافروں کے لئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔ دبئی پہنچے والے مسافروں کی جناب چغتائی لیبارٹری اوراسلام آباد ڈائیگنازٹک سروس سے کرائے گئے کورونا ٹیسٹ قابل قبول نہیں ہوں گے۔ یہ حکمنامہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

وہ لیبارٹریاں جو دبئی حکام کے ساتھ رجسٹرہیں صرف ان سے کرائے گئے کرونا ٹیسٹ ہی دبئی ائر پورٹ ہر قابل قبول ہوں گے۔ یہ حکمنامہ پاکستان سے دبئی کی پروازیں آپریٹ کرنے والی تمام ایئر لائنوں پر لاگو ہوگا۔
Load Next Story