امن مذاکراتعرب لیگ کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے فلسطینی صدر

امریکا نے جولائی میں اسرائیل سے مذاکرات کی تجویز دی ہے،محمود عباس کی نبیل سے ملاقات

عالمی برادری مذاکرات کو جاری رکھنے کے لیے زور دے رہی ہے۔ فوٹو: فائل

فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات کے حوالے سے عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیاہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے قاہرہ میں عرب لیگ کے سربراہ نبیل اعرابی سے ملاقات کی، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ امریکا نے آئندہ برس جولائی کے آخر میں اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی تجویز دی ہے۔




دوسری جانب فلسطینی مذاکرات کار صائب ارکات کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین میں مذاکرات طویل بھی ہوسکتے ہیں،انھیں آخری معاہدے کے لیے احتیاط سے کام لینا ہوگا،انھوں نے کہا کہ عالمی برادری مذاکرات کو جاری رکھنے کے لیے زور دے رہی ہے۔
Load Next Story