بلدیاتی الیکشنپنجاب میں آج سے کاغذات جمع ہونگے

36 اضلاع کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور691ریٹرننگ افسروں کی تربیت کے مرحلے کا آغاز

امیدواروں کی بڑی تعداد نے اپنے حامیوں سمیت متعلقہ ریٹرننگ افسروں سے کاغذات نامزدگی کے فارم حاصل کیے۔ فوٹو: فائل

FRANKFURT:
کاغذات نامزدگی کے اجرا کے ساتھ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا عمل ہفتے سے باقاعدہ شروع ہوگیا ہے جبکہ سندھ میں الیکشن کمیشن امیدواروں سے کاغذات نامزدگی26دسمبر سے29 دسمبر تک وصول کرے گا۔

پنجاب میں امیدوار 27دسمبر تک کاغذات نامزدگی حاصل کرسکتے ہیں۔ آج سے کاغذات نامزدگی جمع ہونا شروع ہوں گے۔ الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور نے کہا کہ صوبہ بھر کے 36اضلاع کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں سمیت691ریٹرننگ افسروں کو کاغذات نامزدگی فارم پہنچا دیے گئے ہیں۔ امیدوار 27دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی فارم اردو میں شائع کیے گئے ہیں جس میں امیدوار کا نام ولدیت، شناختی کارڈ نمبر سمیت منقولہ ، غیر منقولہ جائیداد، بینک اکائونٹس اور زیورات سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہوتے ہی امیدواروں کی بڑی تعداد نے کاغذات نامزدگی کے فارم حاصل کرلئے ہیں۔




لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی بڑی تعداد نے اپنے حامیوں سمیت متعلقہ ریٹرننگ افسروں سے کاغذات نامزدگی کے فارم حاصل کیے۔ کاغذات نامزدگی کے فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے بھی ڈاون لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ دوسری طرف انتخابات کو فول پروف بنانے کیلیے36 اضلاع کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور691ریٹرننگ افسروں کی تربیت کے مرحلے کا آغاز کردیا گیا جو29دسمبر تک جاری رہے گا۔ سندھ میں بلدیاتی امیدوار 26دسمبر سے29دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔ یکم جنوری سے5جنوری تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی جبکہ 6جنوری سے7جنوری تک اپیلیں دائرجاسکیں گی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 13جنوری کو جاری کی جاسکے گی۔
Load Next Story