عمرے کیلئے پاکستانی زائرین سے آئندہ ماہ درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہوگا
ایس او پی کے مطابق 18 تا 50 سال عمر کے زائرین ہی عمرہ کی ادائیگی کر سکیں گے
سعودی حکومت نےکوروناوباءکی وجہ سے عمرہ کی بندش کو نئے قوائد و ضوابط کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے والے زائرین یکم نومبر 2020سے عمرہ کی درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔ سعودی حکومت نے ایئر لائنز ٹورز آپریٹرز اور زائرین کے لئے نئی ایس او پیز جاری کر دیے۔
عمرہ زائرین کو ایئر لائنز سماجی فاصلوں کے ساتھ سعودیہ لانے کے پابند ہوں گے،عمرہ زائرین کے لیے سعودی عرب میں داخلے کے لیے منظور شدہ لیبارٹیز سے 72 گھنٹے پہلے کرونا ٹیسٹ کرواناہوگا۔ عمرہ زائرین نیگیٹو رپورٹ اپنی روانگی سے قبل ایئر پورٹ کاونٹرز پر جمع کروائیں گے۔
سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری ایس او پی کے مطابق 18 تا 50 سال عمر کے زائرین ہی عمرہ کی ادائیگی کر سکیں گے،عمرہ زائرین میں ضعیف العمر افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی۔
یہ خبر بھی پڑھیے: عمرہ کیلیے اب بیرون ملک سے بھی معتمرین کو آنے کی اجازت ہوگی، سعودی عرب
علاوہ ازیں عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے زائرین ہوٹل ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے کی اپنے ملک سے ہی بکنگ کروا کر آئیں گے۔