پشاور دھماکا لوگوں کا حوصلہ پست نہیں کرسکا مسجد میں باجماعت نماز کی ادائیگی
نماز میں لوگوں کی بڑی تعداد کی شرکت، لوگوں کا خوف زدہ نہ ہونے اور دہشت گردی کو شکست دینے کا عزم
KARACHI:
مسجد میں ہونے والا دھماکا لوگوں کا عزم و حوصلہ پست نہیں کرسکا، دھماکے کے کچھ گھنٹوں بعد مسجد میں نماز ظہر کی نماز باجماعت ادا کردی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مدرسے میں ہونے والے دھماکے کے سبب بچوں سمیت 7 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مدرسے میں ہر طرف خون، لاشیں اور زخمیوں کی چیخ و پکار کے مناظر سے لوگوں کے دل دہل گئے اور ہر طرف خوف و دہشت کی فضا طاری ہوگئی تاہم چند ہی گھنٹوں بعد لوگوں نے خوف و دہشت کی اس فضا کو مسترد کرتے ہوئے دہشت گردوں سے لڑنے اور ثابت قدم رہنے کا عزم کیا۔
یہ پڑھیں : پشاور میں مدرسے کے اندر دھماکے سے بچوں سمیت 8 افراد شہید، 110 زخمی
مسجد انتظامیہ نے دیواروں اور فرش کو صاف کیا اور چند ہی گھنٹوں بعد اہتمام کے ساتھ نماز ظہر کی ادائیگی کردی گئی۔ جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مختلف ٹی وی چینلز سے بات کرتے ہوئے لوگوں نے دہشت گردی سے لڑںے اور گھٹنے نہ ٹیکنے کا عزم ظاہر کیا۔