ملک میں روزانہ 1000 افراد فالج کا شکار ہو رہے ہیں طبی ماہرین
فالج کے علاج کا اسپتال قائم کیا جائے، مارچ سے اب تک فالج سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو گیا
طبی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں روزانہ ایک ہزار افراد فالج کے حملے کا شکار ہو رہے ہیں۔
پاکستان اسٹروک سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر روی شنکر، پاکستان سوسائٹی آف نیورولوجی کے سابق صدر پروفیسر محمد واسع، پاکستان سوسائٹی آف نیورولوجی کے رکن ڈاکٹر بشیر سومرو اور پاکستان اسٹروک سوسائٹی کے نائب صدر ڈاکٹر عبد المالک نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں روزانہ ایک ہزار افراد فالج کے حملے کا شکار ہو رہے ہیں، جن میں سے تقریباً 400 افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، 200 سے 300 افراد روزانہ مستقل معذوری کا شکار ہو رہے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ کراچی جیسے شہر میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کی طرز پر فالج کے علاج کا اسپتال قائم کیا جائے، ان خیالات کا اظہار
پروفیسر ڈاکٹر محمد واسع نے کہا کہ پاکستان میں ہر ایک لاکھ افراد میں سے 12 سو افراد فالج سے متاثر ہو رہے ہیں، 15 سال پہلے یہ تعداد محض ڈھائی سو تھی، پاکستان میں روزانہ فالج کے نتیجے میں 400 افراد زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں، کورونا وائرس کے بعد مارچ سے اب تک فالج سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو گیا،صوبائی حکومتوں کو فالج کی بیماری پر قابو پانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ضلعی اسپتالوں میں فالج یونٹس قائم کرنے ہوں گے۔