پی سی بی ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز کی دال نہ گل سکی
ساتھ ٹیم مینجمنٹ میں راؤ افتخار اور محتشم رشید کو شامل کیا گیا ہے، ذرائع
پاکستان شاہین کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اعجاز احمد کو ہی ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے.
دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اعجاز احمد کو ہی پاکستان شاہین ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کے ساتھ ٹیم مینجمنٹ میں راؤ افتخار اور محتشم رشید کو شامل کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے، اعجاز احمد اس سے پہلے انڈر 19 اور ایمرجنگ ٹیم کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔
ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز نے بھی ٹیم می مینجمنٹ کا حصہ بننے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کوششیں کی تھیں۔ ایشین کرکٹ کونسل کے ایونٹس کوویڈ کے سبب ملتوی ہونے کے بعد اعجاز احمد کے پاس کوئی مصروفیت نہیں رہی تھی جس پر اس دورے کے لیے پی سی بی نے اعجاز احمد کو پاکستان شاہین کی ذمہ داری سونپبے پر اتفاق کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان شاہین نے دورہ نیوزی لینڈ میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 2 چار روزہ میچز کھیلنا ہیں جس کے لیے اسکواڈ کا اعلان نومبر کے دوسرے ہفتے متوقع ہے۔