پی آئی اے کے تمام ملازمین پرلازمی خدمات ایکٹ کے اطلاق کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع

پی آئی اے کے ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ نے توسیعی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

ایکٹ کا اطلاق 28 اکتوبرسے چھ ماہ کیلئے ہوگا: فوٹو: فائل

پی آئی اے کے تمام ملازمین پرلازمی خدمات ایکٹ کے اطلاق کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کردی گئی۔


تفصیلات کے مطابق وزارت ایوی ایشن ڈویژن نے قومی ایئرلائن پی ائی اے میں لازمی سروس ایکٹ میں مزید 6 ماہ کی توسیع کردی ہے۔ ایکٹ کا اطلاق 28 اکتوبر سے چھ ماہ کیلئے ہوگا۔ پی آئی اے کے ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ نے توسیعی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایکٹ کے تحت پی آئی اے ملازمین پرمتعدد ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے۔ ایکٹ کی خلاف ورزی جرم تصورکیا جائے گا، کام نہ کرنا، بغیر کسی عذر کے کام نہ کرنا، غیر حاضرہونا بھی جرم تصورکیا جائے گا۔ ایکٹ کی خلاف ورزی کی سزا، جرمانہ اورایک سال تک قید بھی ہوسکتی ہے۔
Load Next Story