ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری


زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مسلسل تگڑا ہورہا ہے(فوٹو، فائل)
ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 161روپے سے نیچے آگئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاو کے بعد مزید 29پیسے کی کمی سے 160روپے 62پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 40پیسے کی کمی سے 160روپے 70پیسے پر بند ہوئی۔