گلگت بلتستان انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو پی ڈی ایم کو یہاں لے آؤں گا بلاول
ہم قانون سازی کرکےغریب عوام کویہاں کی زمین کا مالک بنائیں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو پی ڈی ایم کو گلگت بلتستان لے آؤں گا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی گلگت بلتستان کے الیکشن کو لے کر انتخابی مہم کاسلسلہ جاری ہے۔ اسکردو میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ میں کوئی کھلاڑی نہیں، سلیکٹڈ نہیں جو اپنے وعدے سے یوٹرن لے، لوں اگر اس ملک کا وزیراعظم بننا ہےتو گلگت بلتستان کے ووٹ سے بننا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کے منشور میں تمام مطالبات عوام کے لیے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے عوام سےایک مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دو تہائی اکثریت دلوائیں تاکہ آپ کو آپ کی زمین کا مالک بناسکوں، ہم قانون سازی کریں گے غریب عوام کو یہاں کی زمین کا مالک بناکر رہیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی جماعت عوام دوست معاشی پالیسی لاتی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو پی ڈی ایم کو گلگت بلتستان لے آؤں گا، 15 نومبر تک گلگت بلتستان میں ہی بیٹھ کر تمام انتخابی عمل کی خود نگرانی کرونگا، پارٹی کی فتح کا جشن منا کر واپس جاوٴں گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان خود کٹھ پتلی ہے، انتخابات میں دوسری جماعتوں کو اپنے ساتھ جوڑا ہے، ہم کٹھ پتلی کا ساتھ نہیں دیں گے ، ہم شہیدوں کی جماعت ہیں شہیدوں کا ساتھ دیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو روزگار دیں گے، پیپلز پارٹی کا منشور حق حاکمیت اور حق ملکیت دینا ہے۔