قائد اعظم ٹرافی اظہر علی کا ’’ایڈونچر‘‘ سینٹرل پنجاب کو لے ڈوبا
دفاعی چیمپئن کیخلاف ابتدائی راؤنڈ میچ سندھ نے 6 وکٹ سے جیت لیا،حریف ٹیم نے اننگز ڈیکلیئرڈ کرکے موقع دیا
ISLAMABAD:
قائد اعظم ٹرافی میں اظہر علی کا ''ایڈونچر'' سینٹرل پنجاب کو لے ڈوبا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سندھ نے سینٹرل پنجاب کو6 وکٹ سے زیر کرلیا،ناکام ٹیم نے میچ کے آخری روز حریف کو جیت کے لیے 50 اوورز میں 212 رنز کا ہدف دیا جو اس نے دلچسپ انداز میں 43.3 اوورز میں 4 وکٹ پر حاصل کرلیا، سعود شکیل نے 61 رنز بنائے۔
اسد شفیق نے جارحانہ انداز میں 39 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،عمیر بن یوسف نے 44 رنز کا حصہ ڈالا،خرم منظور نے 18 رنز بنائے جبکہ سرفراز احمد 11 رنز بنا سکے،شہزاد حسن نے 24 رنز ناٹ آؤٹ بنائے،اس سے قبل 32 رنز کے خسارے سے دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی ٹیم سینٹرل پنجاب کے کپتان اظہر علی نے دوسری اننگز 7 وکٹ پر 243 رنز بناکر ڈیکلیئرڈ کر دی۔
یوں سندھ کو کامیابی کے لیے 212 رنز کا ہدف ملا، عثمان صلاح الدین نے75 اور محمد سعد نے 59 رنز بنائے،قاسم اکرم 22 اور وقاص مقصود 17 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے،سعود شکیل، محمد اصغر اور محمد عامر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،ایک وکٹ فواد عالم کو ملی،اس سے قبل سینٹرل پنجاب کی ٹیم پہلی اننگز میں 207 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی،تابش خان نے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
جواب میں فواد عالم کے 115 رنز کی بدولت سندھ نے پہلی اننگز میں 239 رنز بنائے تھے، فاتح ٹیم کو22 پوائنٹس ملے،دوسری طرف یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر بلوچستان نے خیبرپختونخوا کو 186 رنزسے ہرا دیا، فاتح ٹیم کو25 پوائنٹس ملے، 413 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم کے پی کوآخری دن فتح کیلیے280 رنز درکارتھے مگر وہ 65.2 اوورز میں 226 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
عادل امین نے 67 اور کامران غلام نے51 رنز بنائے، یاسر شاہ اور کاشف بھٹی نے 4، 4 وکٹیں اپنے نام کیں، یاسر نے میچ میں مجموعی طور پر 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس سے قبل بسم اللہ خان کی سنچری اور کاشف بھٹی کے 98 رنز کی مدد سے بلوچستان نے اپنی پہلی اننگز میں 362 رنز بنائے تھے، کے پی کی ٹیم پہلی اننگز میں 167 رنز پر ڈھیر ہوئی، خرم شہزاد نے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ 195 رنز کی سبقت سے دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی بلوچستان کی ٹیم نے تیسرے روز 8وکٹ پر 217 رنز بنا کردوسری اننگز ڈیکلیئرڈ کردی تھی۔