بجلی کی قیمت میں اضافہ وزیراعظم نواز شریف کے لئے آسان فیصلہ نہ تھاخرم دستگیر

سابق حکومت صنعتی ترقی اور معیشت بارے سنجیدہ نہیں تھی ان کا مقصد نوٹ کمانا تھا، وزیر مملکت تجارت و ٹیکسٹائل

بھارت سے سستا کپڑا آنے سے ملک کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو نقصان پہنچ رہا ہے، خرم دستگیر۔ فوٹو: فائل

وزیر مملکت برائے تجارت و ٹیکسٹائل خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ وزیر اعظم پاکستان کے لیے آسان فیصلہ نہ تھا تاہم ملک کو مالی بحران سے نکالنے کے لئے ضروری تھا۔


گوجرانوالہ میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ سابق حکومت صنعتی ترقی اور معیشت بارے سنجیدہ نہ تھی، ان کا مقصد نوٹ کمانا تھا، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 5 سالوں میں پنجاب نے جو ترقی کی ہے وہ 50 سال میں نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ وزیر اعظم پاکستان کے لیے آسان فیصلہ نہ تھا لیکن ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے سخت فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔

وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ بھارت سے سستا کپڑا آنے سے ملک کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو نقصان پہنچ رہا ہے، اس سے نمٹنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں جلد ہی ٹیکسٹائل سے متعلق ریسرچ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جائے گا۔
Load Next Story