’گستاخانہ خاکوں کا دفاع تشدد اور خونریزی کو ہوا دے سکتا ہے‘ ایران
پیغمبرِ اسلامﷺ کی توہین کوئی کامیابی نہیں بلکہ یہ غیر اخلاقی اور تشدد کو ہوا دینے والا طرزِ عمل ہے، حسن روحانی
ایرانی صدر حسن روحانی نے خبردار کیا ہے کہ فرانس کی جانب سے پیغمبرِ اسلامﷺ کی شان میں گستاخانہ اور توہین آمیز خاکوں کا دفاع کرنا ''تشدد اور خونریزی'' کو ہوا دے سکتا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، بدھ کے روز ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر ہونے والے کابینہ اجلاس میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پیغمبرِ اسلامﷺ کی توہین کوئی کامیابی نہیں بلکہ یہ غیر اخلاقی اور تشدد کو ہوا دینے والا طرزِ عمل ہے۔
''حیرت انگیز طور پر یہ سب کچھ وہ لوگ کررہے ہیں جو جمہوریت اور تہذیب کے دعویدار ہیں۔ انجانے میں ہی سہی، لیکن وہ خون خرابے اور تشدد کو ہوا دے رہے ہیں،'' ایرانی صدر نے کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا۔
یہ خبریں بھی پڑھیے:
اُدھر ترکی نے بھی فرانسیسی میگزین چارلی ایبدو میں ترک صدر رجب طیب اردوان کے کارٹون شائع کرنے پر قانون اور سفارتی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترک ایوان صدر کے جاری کردہ بیان کے مطابق: ''ہم اپنے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کارٹونوں کے خلاف ضروری قانونی اور سفارتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔''
اس تناظر میں ترکی کے پراسیکیوٹر آفس نے چارلی ایبدو کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔

- فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش پر استاد قتل، پولیس فائرنگ سے نوجوان شہید
- فرانس میں مسجد کو بند کرنے کا حکم
- فرانس میں باحجاب مسلم خواتین پر خنجرکے وار کرنے والی حملہ آور گرفتار
- گستاخانہ خاکے؛ کویت کے 50 سپر اسٹورز نے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کردیا
- طیب اردوان کا اسلام مخالف بیانات پر فرانسیسی صدر کو دماغی علاج کا مشورہ
- ترک صدر کی فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل
- فرانس میں جامع مسجد کی انتظامیہ کو قتل کی دھمکیوں پرمبنی خط موصول
- یورپ ایک بار پھر صلیبی جنگیں شروع کرنا چاہتا ہے، طیب اردوان
- گستاخانہ خاکے؛ ہمارا جواب وہی ہے جو اہل مدینہ نے دیا تھا "طلع البدرعلینا"، رجب ایردوان
- مسلمان مخالف اقدامات کو جرم قرار دیا جائے، جامعہ الازہر کا مطالبہ