اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1298 پوائنٹس کی کمی ہوئی

کے ایس ای 30 ، آل شیئرز انڈیکس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی واضح کمی فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروباری سرگرمیوں کے آغاز سے ہی فروخت کا رجحان غالب تھا، کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس 41 ہزار 186 پر موجود تھا لیکن پھر مارکیٹ کو شدید مندی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ایک وقت میں انڈیکس 1911 پوائنٹس کی کمی کے بعد 39 ہزار 275 کی سطح پر بھی آیا لیکن اس کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 1298 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 39 ہزار 888 پر بند ہوا۔


جمعرات کے روز 372 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جس میں سے 314 کے بھاؤ میں کمی اور 51 میں اضافہ دیکھا گیا جب کہ 7 کمپنیوں کے شیئرز میں استحکام رہا۔

دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس میں 546، آل شیئرز انڈیکس میں 790 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 2201 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کورونا وبا کی دوسری لہر کے باعث کئی ملکوں میں پابندیوں کے بعد بین الاقوامی مارکیٹیوں میں مندی اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی کا نتیجہ ہے۔
Load Next Story