ایک عدالتی مفرور ملکی اداروں پر گولا باری کررہا ہے شبلی فراز
ذاتی مفاد کیلیے نظام کودرہم برہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات
ISLAMABAD:
وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ایک عدالتی مفرور ملکی اداروں پر گولا باری کررہا ہے اور ذاتی مفاد کیلیے نظام کودرہم برہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ملک کے خلاف مختلف سازشیں ہورہی ہیں، اپوزیشن کا مقصد ملک میں افرا تفری پھیلانا ہے، یہ پہلے بھی اکٹھے تھے اور عمران خان اکیلے تھے، پاکستان کی سیاست قومی مفادات کے گر دگھومے گی، ذاتی مفادات کےتحت نہیں گھومےگی۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کا مقصد ہیں ذاتی مفادات کیلیے ملکی مفاد کو قربان کردیں، اپوزیشن کے لیڈرز پر کرپشن کے سنجیدہ الزامات ہیں، لگتا تھا یہ لوگ دشمن کے بیانیے کی مدد کررہے ہیں، لیکن اب لگتا ہے آپ نے فیصلہ کرلیا اس ملک کو نقصان پہنچانا ہے۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ابھی نندن کو جب ہم نے پکڑا وہ ہماری تاریخ کا اہم دن تھا اور ابھی نندن کو رہا کرنے کے فیصلے پر ہمیں عالمی سطح پر پذیرائی ملی، بھارت کو 27 فروری کو شکست کھانا پڑی، لیکن ایاز صادق نے دشمن کو خوش کرنے کے لیے ایسا بیان دیا، بھارتی چینلز پر ایاز صادق کے بیان سے متعلق شادیانے بجائے جارہے ہیں، آپ ہوتے کون ہیں اس قسم کی باتیں کرنے والے، پاکستان کو بدنام کرنا ان کے بیانیے کا حصہ لگتا ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے میں آزاد بلوچستان کا نعرہ لگایا گیا، پی ڈی ایم کے کسی لیڈر نے اس بات کی نہ تردید کی نہ مذمت، سب کو معلوم ہے بلوچستان میں دہشتگردی بھارت کرواتا ہے، کلبھوشن کو بھی بلوچستان سے پکڑا گیا، اس سے ظاہر ہوتا ہے پی ڈی ایم کی قیادت ان تمام باتوں کی تائید کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو مشکلات ہیں ،لیکن یہ مشکلات عارضی ہیں، کورونا کے مشکل حالات کے باوجود ملک کی معیشت چل رہی ہے۔