آزادی اظہار کے ساتھ مذاہب کا احترام بھی ضروری ہے اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے اتحاد برائے تہذیب کے نمائندہ اعلیٰ کا گستاخانہ خاکوں کی تشہیر سے پیدا ہونےو الے حالات پر اظہارِ تشویش
اقوام متحدہ کے اتحاد برائے تہذیب کے نمائندہ اعلیٰ مگیل اینجل موراتینو نے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بے چینی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن اور بھائی چارے کی فضا پیدا کرنے کے لیے مذاہب کا باہمی احترام بہت ضروری ہے، مذاہب اور مقدس شخصیات کی توہین سے سوسائٹی میں منافرت اور شدت پسندی کو بڑھاوا ملتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار کا استعمال اس انداز میں ہونا چاہیے جس میں مذاہب، ان کی تعلیمات اور اصولوں کا احترام بھی ملحوظ رکھا گیا ہو۔
یہ بھی دیکھیے: گستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان پر مسلم دنیا سراپا احتجاج
واضح رہے کہ فرانس میں اسلام اور مسلمانوں کے حوالے سے مسلسل نفرت انگیز بیانات اور اقدامات سامنے آرہے ہیں۔ گزشتہ ماہ رسوائے زمانہ اخبار شارلی ہیبڈو کی جانب سے ایک مرتبہ پھر توہین آمیز خاکوں کی اشاعت، فرانس میں ان کی تشہیر اور فرانسیسی صدر کی جانب سے اسلام مخالف بیانات کے بعد مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور دنیا بھر میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔
متعلقہ خبریں:

- گستاخانہ خاکے؛ ہمارا جواب وہی ہے جو اہل مدینہ نے دیا تھا "طلع البدرعلینا"، رجب ایردوان
- فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش پر استاد قتل، پولیس فائرنگ سے نوجوان شہید
- فرانس میں مسجد کو بند کرنے کا حکم
- گستاخانہ خاکے؛ کویت کے 50 سپر اسٹورز نے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کردیا
- طیب اردوان کا اسلام مخالف بیانات پر فرانسیسی صدر کو دماغی علاج کا مشورہ