سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں بڑی کارروائی انتہائی مطلوب دہشتگرد مارا گیا

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

QUETTA:
 

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر بلوچستان کے ضلع کیچ کے علا قے بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کی، اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جب کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولا بارود بھی برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا جب کہ آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشت گرد وں کا سرغنہ مارا گیا، ہلاک دہشت گرد شہریوں کے قتل اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔

 
Load Next Story