16 سال سے آیا صوفیہ میں مقیم بلّی کی بیماری پر چاہنے والے افسردہ
عام سیاحوں کے ساتھ امریکی صدر باراک اوباما بھی ’’گِلی‘‘ نامی بلی کے مداحوں میں شامل ہیں
سولہ سال سے آیا صوفیہ میں رہنے والی بلی کی بیماری پر اس کے چاہنے والے افسردہ ہوگئے ہیں۔
ترک خبر رساں ادارے کے مطابق آنکھوں کی سبز رنگت کی وجہ سے ''گِلی'' کا نام پانے والی بلی کے انسٹا گرام پیج پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس کی طبیعت ناساز ہے۔
واضح رہے کہ آیا صوفیہ میں گزشتہ 16 سال سے مقیم یہ بلی ترکی سمیت دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہے اور انسٹا گرام پر اس کے پیج کے ایک لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔ اپنی نمایاں بڑی سبز آنکھوں کی پہچان رکھنے والی گِلی عام سیاحوں کے ساتھ ساتھ معروف شخصیات میں بھی مقبول ہے۔ 2009 میں امریکی صدر اوباما نے جب آیا صوفیہ کا دورہ کیا تو وہ بھی گلی کے مداحوں میں شامل ہوگئے۔
ترک حکومت نے کچھ عرصہ قبل آیا صوفیہ کو میوزم سے جامع مسجد میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تاہم حکام نے گلی کی یہاں موجودگی کو یقینی بنایا۔
متعلقہ لنک: جامع مسجد آیا صوفیہ میں 86 سال بعد نماز جمعہ کی ادائیگی
انسانوں کے لیے 16 سال زندگی کی ابتدا ہوتے ہیں تاہم کئی جانوروں میں اوسط عمر کے اعتبار سے اسے ضیعف العمری کہا جاسکتا ہے۔ انسانی زندگی کے اعتبار سے موازنہ کیا جائے تو اس وقت گلی کی عمر 80 برس ہوچکی ہے۔ آیا صوفیہ کی اس قدیم مقیم کی طبیعت ناساز ہونے پر اس کے کئی چاہنے والے افسردہ ہیں۔