سیاست اور جرم کو الگ رکھنا ہوگا شبلی فراز
نوازشریف کے مفادات اور قومی مفادات میں فرق قوم سمجھتی ہے، وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سیاست اور جرم کو الگ رکھنا ہوگا.
وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ سیاست اور جرم کو الگ رکھنا ہوگا۔ سیاست اور پاکستان کے قومی مفاد میں سرخ لکیر کو ماننا ہوگا۔ نوازشریف کے مفادات اور قومی مفادات میں فرق قوم سمجھتی ہے۔ نوازشریف کے حواریوں کو بھی یہ ماننا پڑے گا۔
مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ ترین قیادت کی جانب سے قومی اداروں کی سیاست میں مداخلت کے الزامات کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ای دوسرے پر الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز شبلی فراز نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کس سسٹم کی مرہون منت ہے سب کو پتا ہے، یہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے سیاسی جدوجہد نہیں کی، اپوزیشن اب انقلابی بن رہی ہے، اپوزیشن کو ملک کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، مریم نواز، بلاول بھٹو اور فضل الرحمان کا بیانیہ کھل کر سامنے آرہا ہے۔