خیبر پختون خوا کی بہادر پولیس آفیسر اعلیٰ خدمات پر اقوام متحدہ امن مشن کیلئے منتخب
اے ایس آئی صائمہ شریف کی خدمات کے اعتراف میں ان کو اعزازی سند بھی عطا کی گئی
خیبر پختون خوا پولیس کی بہادر آفیسر اے ایس آئی صائمہ شریف اعلیٰ خدمات پر اقوام متحدہ امن مشن کے لئے منتخب ہوگئیں۔
کورونا وائرس کا حملہ عالمی سطح پر جان لیوا امتحان تھا جس کے اثرات اب بھی جاری ہیں، اقوام عالم کی اس آزمائش میں پاکستان سرخرو ہوا، پاکستانی قوم نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا، سخت جان قوم کے ہر فرد نے جہاں احتیاطی تدابیر، حکومتی پابندیوں اور ہدایات پر سختی سے عمل کیا وہیں صحت اور سیکیورٹی سے وابستہ قوم کے سپوتوں نے بھی اپنی جانوں پر کھیل کر فرائض کی پکار پر لبیک کہا۔
ان قابل فخر ہیروز میں قوم کی ایک بیٹی خیبر پختون خوا پولیس کی آفیسر صائمہ شریف بھی ہیں جنہوں نے ہمت، جرات، شجاعت اور فرض شناسی کی رقم ہونے والی تاریخ میں اپنا نام درج کروایا۔
خیبر پختون خوا پولیس کی فرض شناس اور مستعد خاتون پولیس آفیسر اے ایس آئی صائمہ شریف صوبائی دارالحکومت پشاور میں تعینات ہیں، انہوں نے کورونا وبا پھیلنے پر جانفشانی سے محکمانہ اہداف کو حاصل کیا اور عالمی وبا کے دوران درپیش دوہرے چیلنجز کا سامنا کیا، خاتون پولیس آفیسر جرائم کی روک تھام اور بیخ کنی کے ساتھ وبائی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کی صف اول میں موجود رہیں۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران جہاں ہر کوئی نظر نہ آنیوالے دشمن سے بچنے کی تگ و دو میں مصروف تھا ایسے سخت اور پریشان کن حالات میں اس حوا کی بیٹی نے اچانک نئے فرائض کی پکار پر لبیک کہا، انہوں نے انسداد جرائم کے ساتھ کورونا بچاؤ فورس کی فرنٹ لائن پر رہتے ہوئے قرنطینہ سینٹرز میں خواتین کی سیکیورٹی، خوراک، ادویات کی فراہمی اور دیگر معاملات میں جانفشانی سے ڈیوٹی سر انجام دی، اس کے ساتھ ساتھ جرائم کی بیخ کنی اور مطلوب ملزمان کی گرفتاری کی مہمات بھی سرکیں۔
یہ بھی پڑھیں ؛چترال کیلئے اعزاز؛ پوزیشن ہولڈر ایس پی خالد خان اقوام متحدہ امن مشن کیلئے منتخب
خیبر پختونخوا کی بہادر پولیس آفیسر نے بتایا کہ کورونا وائرس تو خاموش دشمن ہے لیکن جو لوگ ہمارے معاشرے میں زہر بیچ رہے ہیں اور دیگر جرائم کے سرغنہ بنے بیٹھے ہیں ان کے خلاف کارروائی بھی ہماری اولین ذمہ داری ہے، کورونا کی حساس صورتحال کے دوران دوہری ذمہ داری میں بھی انہوں نے ہمت نہیں ہاری، عام دنوں میں وہ 10 گھنٹے ڈیوٹی دیتی تھیں لیکن کورونا وبا کے دوران 22 سے 24 گھنٹے ڈیوٹی بھی سر انجام دی۔
اے ایس آئی صائمہ شریف کی خدمات کے اعتراف میں ان کو اعزازی سند عطا کی گئی جب کہ کارکردگی کے بل بوتے پر اقوام متحدہ کے عالمی امن مشن میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے منتخب کر لیا گیا۔
صائمہ شریف پشاور پولیس کی واحد خاتون آفیسر ہیں جو سال 2020ء میں اقوام متحدہ کے عالمی امن مشن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی، صائمہ 7 بہنوں اور چار بھائیوں کی دلیر بہن ہیں، صائمہ کے جوان بھائی بھی پشاور پولیس کے شہید ہیں، بہادر سپاہی معین پشاور میں شدت پسندوں کے حملے کے دوران چند سال پہلے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے شہادت کا رتبہ پا چکے ہیں، بہادروں کے خاندان میں نام پیدا کرنے والی صائمہ شریف نہ صرف بوڑھے والدین کا سہارا ہیں بلکہ اپنے خاندان کے لئے باعث فخر بھی ہیں۔