ترکی زلزلہ ملبے سے 3 دن بعد دو بچیاں معجزانہ طور پر زندہ برآمد

گزشتہ روز 70 سالہ بزرگ کو بھی زندہ حالت میں ملبے سے نکالا گیا تھا

تین دن بعد ملبے سے دو بچیوں کو زندہ نکالا گیا ہے، فوٹو : ٹویٹر

لاہور:
ترکی میں ہلاکت خیز زلزلے میں ملبے کا ڈھیر بننے والی عمارتوں میں سے 3 دن بعد معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والے دو بچیوں کو نکالا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے ساحلی شہر ازمیر میں جمعے کے روز آنے والے 7.0 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی جس کے نتیجے میں جان بحق ہونے والوں کی تعداد 81 ہوگئی ہے۔





امدادی کاموں کے درمیان گزشتہ روز زلزلے کے 48 گھنٹے بعد ایک 70 سالہ بزرگ کو زندہ نکالا گیا تھا جب کہ آج تیسرے معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والی دو بچیوں کو ملبے سے نکالا گیا ہے۔






یہ خبر پڑھیں : ترکی زلزلہ ؛ ملبے سے 70 سالہ شخص 48 گھنٹوں بعد معجزانہ طور پر زندہ برآمد

ازمیر میں آنے والے زلزلے میں 20 عمارتیں زمین بوس ہوگئی تھیں جن میں 1 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے جب کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 81 ہوگئی ہے۔ امدادی کاموں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

واضح رہے کہ ترکی کے ساحلی شہر ازمیر کے ساتھ ساتھ یونان کے جزیرے ساموس میں بھی لزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے تاہم وہاں ہلاکتوں کی تعداد 3 رہی اور 50 کے لگ بھگ افراد زخمی ہوئے تھے۔

دریں اثنا ملبے سے 76 گھنٹے بعد ایک بلی کو بھی زندہ حالت میں برآمد کرلیا گیا جسے رضاکاروں نے حفاظت کے ساتھ کپڑے میں منتقل کیا اور کھانے خوراک دی ساتھ علاج بھی کیا۔

Load Next Story