صارفین کی بینکوں کی خدمات سے متعلق شکایات میں اضافہ

یکم جنوری 2020 سے 30 ستمبر2020 کے عرصہ کے دوران عوام کی جانب سے 19 ہزار28 شکایات موصول ہوئیں، بینکنگ محتسب ترجمان

صارفین کی بینکوں کی خدمات سے متعلق شکایات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے

QUETTA:
صارفین کی بینکوں کی خدمات سے متعلق شکایات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

بینکنگ محتسب کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق کورونا کی وبا کے باوجود سال 2020 کے پہلے نوماہ جنوری تا ستمبر کے دوران بینکنگ محتسب کو دھوکہ دہی، جعلسازی اوردیگربے قاعدگیوں کے خلاف بینکوں کے صارین کی جانب سے موصول ہونے والی شکاکات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔


بینکنگ محتسب کے ترجمان کے مطابق یکم جنوری 2020 سے 30 ستمبر2020 کے عرصہ کے دوران عوام کی جانب سے 19 ہزار28 شکایات موصول ہوئیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 50.7 فیصد زائد ہیں۔ ان شکایات میں 11ہزار 92 وہ شکایات بھی شامل ہیں جو وزیر اعظم پورٹل پر بینکوں کے متعلق درج کرائی گئیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ موصول ہونے والی شکایات کی تعداد میں اضافہ بینکنگ محتسب ادارے اور اس کی کارکردگی پر عوام کے اعتماد اور اطمینان کا مظہر ہیں۔

یکم جنوری 2020 سے 30 ستمبر 2020 کے دوران بینکنگ محتسب سیکریٹریٹ کی جانب سے صارفین کی 13 ہزار 489شکایات کو نمٹادیا گیا۔

 
Load Next Story