کراچی کے قریب 46 شدت کا زلزلہ

زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی جب کہ مرکز گڈانی سے 60 کلومیٹر دور تھا

کراچی کے شمال مغرب میں 100کلومیٹر کی دوری پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے فوٹو: فائل

شہر قائد کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے شمال مغرب میں 100 کلومیٹر کی دوری پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز گڈانی سے 60 کلومیٹر دور تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔


زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.6 ریکارڈ کی گئی تاہم اس سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

محکمہ موسمیات نے ابتدا میں زلزلے کی شدت 3.6 بتائی تھی تاہم بعد میں تصحیح کی گئی، محکمہ موسمیات نے زلزلے کی غلط پیمائش دینے پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات اسلام آباد سے ڈیٹا انٹری کے وقت غلطی ہوئی۔
Load Next Story