ترکی زلزلہ 91 گھنٹے بعد ملبے سے 3 سالہ بچی معجزانہ طور پر زندہ برآمد ویڈیو وائرل
زلزلے کے تین روز بعد بھی 70 سالہ بزرگ، 14 سالہ لڑکی، ڈھائی اور 3 سالہ بچیوں کو معجزانہ طور ملبے سے نکالا گیا
ترکی میں 7.0 شدت کے زلزلے میں 20 عمارتیں منہدم ہوگئیں جن کے ملبے سے 91 گھنٹے بعد معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والی 3 سالہ بچی کو بحفاظت نکالا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعے کو آنے والے ترکی کے ساحلی شہر ازمیر میں 7.0 شدت کے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے تاہم امدادی کاموں کے درمیان حیران کن طور زندہ افراد کو نکالنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : ترکی زلزلہ ؛ عمارتوں کے ملبے سے 3 دن بعد دو بچیاں معجزانہ طور پر زندہ برآمد
دو روز قبل زلزلے کے 48 گھنٹے بعد ایک 70 سالہ شخص کو جب کہ 64 گھنٹوں بعد یعنی گزشتہ روز ڈھائی اور 14 سالہ بچیوں کو نکالا گیا تھا اور آج زلزلے کے 91 گھنٹوں بعد 3 سالہ بچی کو زندہ نکالا گیا ہے۔
3 سالہ بچی کیچن کے واش بیسن کے اندر موجود تھی اور درد سے کراہ رہی تھی، امدادی کارکن نے کھدائی کے دوران بچی کی آواز سنی تو اُس کا نام پوچھا جس پر بچی نے روتے ہوئے اپنا نام بتایا۔ بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
یہ خبر پڑھیں : ترکی زلزلہ ؛ ملبے سے 70 سالہ شخص 48 گھنٹوں بعد معجزانہ طور پر زندہ برآمد
واضح رہے کہ جمعے کے روز ترکی کے ساحلی شہر ازمیر اور یونان کے جزیرے ساموس میں آنے والے زلزلے میں صرف ترکی میں 102 افراد جاں بحق اور 969 زخمی ہوئے جب کہ 20 عمارتیں منہدم ہوگئی تھیں جن میں سے 5 کے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔