کورونا کیسز میں اضافہ اٹلی میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان

جرمنی، بیلجیم اور پرتگال میں لاک ڈاؤن جبکہ ہالینڈ اور ہنگری میں بھی سخت پابندیاں نافذ کی گئی ہیں

یورپی ممالک میں نئے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، فوٹو : فائل

LONDON:
کورونا وبا کی دوسری لہر میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اٹلی میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی میں رات بھر کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، یہ فیصلہ ملک میں روزانہ کی بنیاد پر 30 سے 35 ہزار کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے پر وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے اور اگر کیسز میں کمی نہ ہوئی تو مزید سخت اقدامات اُٹھانے کا عندیہ دیا ہے۔


زیادہ تر یورپی ممالک کو اس وقت کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا ہے۔ جرمنی، بیلجیم اور پرتگال میں گزشتہ ہفتے ہی لاک ڈاؤں کیا گیا تھا جب کہ یورپی ملک ہالینڈ اور ہنگری نے بھی پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں۔

یورپ میں سب سے زیادہ نئے کورونا کیسز فرانس میں سامنے آئے ہیں جس کے بعد سے حکومت نے پیرس جیسے بڑے شہروں میں کرفیو نافذ کرنے کا عندیا دیا تھا۔ یورپ کے علاوہ نئے کیسز ایشیا میں بھی سامنے آئے ہیں جن میں سب سے بڑی تعداد بھارت میں ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 4 کروڑ 68 لاکھ 40 ہزار اور 783 ہوگئی ہے جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوئیں جب کہ دوسرے نمبر پر بھارت ہے۔
Load Next Story